ڈی سی مردان کی کھلی کچہری ، عوا می شکایت پر 1پٹواری معطل

ڈی سی مردان کی کھلی کچہری ، عوا می شکایت پر 1پٹواری معطل

مردان ( نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی زیر صدارت تحصیل مردان بلڈنگ میں کھلی کچہری منعقد کی گئی۔۔۔

 جس میں عوام نے بجلی، لوڈ شیڈنگ، ٹریفک، تجاوزات، صحت و صفائی، محکمہ مال، منشیات کے حوالے سے مختلف سرکاری محکموں کیخلاف شکایات پیش کیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ محکموں کو بعض مسائل موقع پر حل کرنے کا حکم دیا ، ڈپٹی کمشنر نے ایک عمر رسیدہ سائلہ کی شکایت پر لوند خوڑ کے پٹواری کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ، اسی طرح مردان خاص کی ایک خاتون کا جائیداد سے متعلق معاملہ فوری حل کرنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے منشیات کے خلاف بھرپور مہم شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں