لوک میلہ پرجوش اندازمیں جا ری ،سٹا لز پر بدستور رش کا سماں
اسلام آباد (اے پی پی)لوک ورثہ میں لوک میلہ پر جوش انداز میں جا ری ، تمام صوبوں ، جی بی اور آزادکشمیر ک پویلینز پر بدستور گہماگہما جا ری ہے ، فنکار ، ہنرمند اپنے اپنے ہنرکا مظا ہرہ کررہے ہیں ۔۔۔
کہیں رقص ، کہیں باربی کیو ،کہیں دستکار یوں کے جوہر دکھا ئے جا رہے ہیں ۔ ملک بھر سے 500 سے زائد ہنرمند، موسیقار ، اداکار اور کاروباری افراد شرکت کر رہے ہیں۔ میلے میں مختلف پویلین قائم کئے گئے ہیں ان پویلینز میں اپنے متعلقہ صوبوں اور خطوں کی مقامی ثقافت، فنون لطیفہ ، دستکاری، لوک موسیقی، لوک کھانوں کو پیش کیا جا رہا ہے ۔ لوک ورثہ حکام نے شائقین میلہ کی طرف سے شکایات موصول ہونے کے بعد ان سٹالز کو چلانے والے افراد کو انتباہ کیا کہ وہ فوری طور پر ان سٹالز پر عوام کے لئے بہتراقدامات کریں ورنہ ہٹا دیئے جا ئیں گے ، واضح رہے لوک میلہ میں مختلف پویلینز کے علاوہ بھی عوام کے کھانے پینے کے لئے سٹالز لگائے گئے ہیں۔