راولپنڈی بورڈسے طلبہ گھر بیٹھے دستا ویزات حاصل کرسکیں گے
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کی روشنی میں طلبا و طالبات کو جدید سہولیات تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی طرف سے فراہم کی جارہی ہیں۔
اب طلبا و طالبات کو آن لائن مائیگریشن سر ٹیفکیٹ،این او سی اور اسناد کی ویری فیکیشن کیلئے بورڈ آفس آنے کی ضرورت نہیں اب وہ اپنی دستاویزات گھر بیٹھے حاصل کرسکتے ہیں۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے کہا کہ طلبا و طالبات اپنی رقم 1 بل، ایزی پیسہ، یا جاز کیش کے ذریعے اپنے PSID کے ذریعے ادا کریں۔ادائیگی مکمل ہونے کے بعد، فارم یا ادائیگی کی رسید کی ہارڈ کاپی جمع کرانے کی ضرورت نہیں ، دستاویز تیار ہونے کے بعد آپ کو ایک SMS اطلاع موصول ہوگی۔ فراہم کردہ لنک کا استعمال کرکے ا پنی دستاویز ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ ttps://eservices.biserawalpindi.edu.pk/Tracking انہوں نے کہا کہ یہ سہولت18نومبر 2024بروز سوموار سے شروع کر دی جائے گی۔