فتح جنگ :سرکاری ملازم بن کر بھتہ وصول کرنیوالا گرفتار

فتح جنگ :سرکاری ملازم بن کر  بھتہ وصول کرنیوالا گرفتار

فتح جنگ ( نمائندہ دنیا) سرکاری ملازم بن کر بھتہ وصول کرنیوالا دھر لیا گیا ۔ضمیر حسین نے بتایا کہ امجد شاہد نامی شخص نے میری سلنڈروں کی دکان پر آ کر کہا۔۔۔

 میں سرکاری ملازم ہوں ،50ہزار روپے دو ورنہ د کان سیل کر دوں گا ، میں نے ڈر کے مارے رقم دے دی ، یہ شخص مختلف اوقات میں مجھ سے ایک لاکھ روپے لے چکا ہے ، اس نے د کاندار احسان انجم سے 25 ہزار ، محمد حسنین سے 15 ہزار ، فرہاد سے 20 ہزار، محمد رمضان سے 20 ہزار روپے لیے ، تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ امجد شاہد سرکاری ملازم نہیں نوسرباز ہے ۔ پو لیس نے ملزم کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں