راولپنڈی میں منعقد ہونیوالا فیملی گالا ٹیلنٹ بازار اختتام پذیر
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی میں فیملی گالا ٹیلنٹ بازار اختتام پذیر ہو گیا۔ یہ ایونٹ بلیو لگون اور ڈیجیٹل پرو 360 کے تعاون سے منعقد کیا گیا ۔۔۔
جس کا مقصد خواتین کے ہنر، بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں، اور مقامی ٹیلنٹ کو ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان نے اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خواتین کی شرکت کو سراہا۔اس پروگرام میں 100 سے زائد خواتین نے اپنے ہنر اور مصنوعات کے سٹالز لگائے ۔ مقامی ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کے لیے اوپن مائیک کا انعقاد کیا گیا جہاں نوجوانوں اور بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ شازیہ رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد ہونا چاہئیں ۔