اینٹی بائیو ٹک ادویات کا بے جا استعمال نہ کیا جا ئے ، ڈا کٹر سلمان
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس (AMR) کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے دوسرا قومی ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہے جو جلد منظوری کے بعد نافذ کیا جائے گا۔
اینٹی بائیو ٹک ادویات کا بے جا استعمال نہ کیا جا ئے ،ماہرین صحت یہ انتہا ئی ضرورت کے وقت تجویز کر یں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کے حوالے سے منعقدہ واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمد سلمان نے کہا کہ پاکستان بھی دیگر ممالک کی طرح اینٹی بائیوٹک مزاحمت کے سنگین مسئلے کا سامنا کر رہا ہے ۔ اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے واک کا اہتمام این آئی ایچ نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ، دی فلیمنگ فنڈ، گیٹس فارما اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے کیا تھا ۔