سڑکوں سے برف ہٹانے کے انتظامات مکمل ، ڈی جی جی ڈی اے

  سڑکوں سے برف ہٹانے کے انتظامات مکمل ، ڈی جی جی ڈی اے

ایبٹ آباد( نما ئندہ دنیا ) ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی نے کہا ہے کہ جی ڈی اے اپنے ٹاؤنز کے علاوہ بھی مقامی آبادیوں کی ضروریات کے لیے اپنے وسائل استعمال کررہی ہے ۔

بکوٹ روڈ کا پی سی ون بنا کر بھیج چکے ہیں منظوری ملتے ہی کام شروع ہوگا۔ پٹن کلاں ٹھنڈیانی میں سڑکوں اور سیاحت کے نئے زون پر تیزی سے کام ہورہا ہے ۔گورنر ہاؤس سے نملی میرا روڈ بگنوتر تک مکمل کرکے گلیات کو نیا بائی پاس اور سیاحوں کو نئے علاقوں تک رسائی دی جا ئیگی ۔پیر کو یہاں اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا موسم سرما میں گلیات سرکل بکوٹ سے برفباری کے دوران جی ڈی اے نے نہ صرف ٹاؤنز بلکہ تمام سڑکوں سے برف ہٹانے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں ، گلیات سے بکوٹ روڈ کا پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے اسکے فنڈز بھی موجود ہیں ، منظوری ملتے ہی کام شروع کرکے 8 کلومیٹر روڈ مکمل کیا جا ئیگا ،سنو سیزن میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے گلیات میں دو زون قائم کیے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں