منشیات سپلائیرز کو 38سال قید، 9لاکھ 60ہزار جرمانہ

منشیات سپلائیرز کو 38سال قید، 9لاکھ 60ہزار جرمانہ

راولپنڈی (خبرنگار) معزز عدالتوں کی طرف سے منشیات کے تین سپلائیرز کو مجموعی طور پر 38سال قید اور 9لاکھ 60ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں۔

عدالت نے ہارون کو 9سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جسے مورگاہ پولیس نے 1400 گرام چرس برآمد ہونے پر رواں سال گرفتار کیا تھا۔ ثمر مجید کو 9سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جسے مندرہ پولیس نے 2500 گرام چرس برآمد ہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔ وقار کو 20سال قید اور 8لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جسے 10کلو گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔ ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کرنے اور موثر پیروی پر منشیات کے مجرموں عدالتوں سے سزا سنائی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں