ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی ترقی کیلئے سنیارٹی لسٹ طلب

ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی ترقی کیلئے سنیارٹی لسٹ طلب

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے ڈویژنل ڈائریکٹرز سے ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی ترقی کیلئے سنیارٹی لسٹ طلب کرلی ۔۔۔

 اس حوالے سے بتایا گیاہے کہ پنجاب بھر کے 9ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ کو مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی یکم اگست 2022کو شائع شدہ سنیارٹی لسٹ کے مطابق گریڈ بیس میں ترقی کیلئے کیسز سنیارٹی نمبر 348سے 400تک آج بائیس نومبر ڈی پی آئی آفس لاہور بھجوانے کی احکامات جاری کیے ہیں۔ ان کیسز کے ساتھ مکمل ریکارڈ بشمول لیکچرر سے ایسوسی ایٹ پروفیسر تک اے سی آر کا 2023تک ریکارڈ کا مکمل چارٹ، 2023تک سالانہ خفیہ رپورٹس پر مشتمل سنوپسس کی بیس کاپیاں، آخری تین سالوں کے متعلقہ استاد کے بورڈ/یونیورسٹی کے رزلٹ ، پروموشن لنکڈ ٹریننگ کے نتیجہ کی کاپی ، نو انکوئری ، نو ڈیمانڈ اور نو آڈٹ پیرا سرٹیفکیٹ جو ڈائریکٹر/ ڈپٹی ڈائریکٹر سے تصدیق شدہ ہو اور قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ 3کاپیاں مانگی گئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں