پبلک ٹرانسپورٹ گاڑی چیکنگ مہم، 11ہزار سے زائد چالان
راولپنڈی (خبرنگار) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے حوالے سے مہم جاری، 25اگست سے اب تک 11493پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔۔۔
روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 5462، فٹنس سرٹیفکیٹ کی خلاف ورزی پر 5099، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 932چالان کیے گئے، 28گاڑیوں کے کاغذات معطلی کیلئے متعلقہ محکموں کو بھیجے گئے اور 52پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ڈرائیورز پر مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا جبکہ 1948گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں اور 12425000روپے جرمانہ کیا گیا۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے 14ستمبر 2024سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8304کو چالان ٹکٹس جاری اور 16608000روپے جرمانہ عائد کیا۔ سکول وینز سیفٹی مہم میں 2643گاڑیوں کے ڈرائیورز کا چالان کر کے 25لاکھ 40ہزار 300روپے جرمانہ عائد اور 148گاڑیوں تھانوں میں بند کیا گیا۔