تبلیغ دین کیلئے عملی کردار ہی مؤثر ذریعہ ہو سکتا:علما و مشائخ
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جید علماومشائخ عظا م اوردینی جماعتوں کے سربراہان نے کہا صوفیائے کرام نے اپنے کردار سے اسلام کی تبلیغ کی، علمائے کرام اپنے عمل و کردار پر توجہ دیں، تبلیغ دین کیلئے عملی کردار مؤثر ذریعہ ہو سکتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، پروفیسر ڈاکٹر مفتی ظفر اقبال جلالی، سید شبیہ الحسن مشہدی، سید مظہر جلال مشہدی، میاں غلام رسول شرقپوری، عبد المصطفیٰ ہزاروی سمیت دیگر علماء و مشائخ نے مفتی اعظم علامہ پیر سید جلال الدین اور استاذ العلماء علامہ پیر سید مظہر قیوم مشہدی کے سالانہ عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اولیا اور صوفیا کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان کی تعلیمات کو نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے ۔ تقریب کی صدارت جماعت جلالیہ کے سربراہ علامہ مفتی پیر سید نوید الحسن مشہدی نے کی۔ دار العلوم جلالیہ سے فارغ التحصیل علما، مفتیان اور حفاظ و قراء کی دستار بندی و جبہ پوشی بھی کی گئی۔