خانہ فرہنگ ایران کے اشتراک سے اسلامی خطاطی کی نمائش

خانہ فرہنگ ایران کے اشتراک سے اسلامی خطاطی کی نمائش

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل میں خانہ فرہنگ ایران کے اشتراک سے اسلامی خطاطی کی نمائش کا اہتمام کیا گیا، مہمان خصوصی ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ تھے۔۔۔

 ایران کے پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم، خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مہدی طاہری نے بھی شرکت کی۔ نمائش میں ایرانی مصور سعید رضا کرمانی اور حسین گوربانین کی ہینڈی کرافٹ اور ٹیکسٹائل مصنوعات رکھی گئیں۔ راجہ حنیف کیٹ کا کہنا تھا خطاطی کے فن کو ہماری تہذیب وثقافت میں خاص مقام و مرتبہ حاصل ہے۔ مسلمانوں میں جس آرٹ کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا وہ خطاطی ہی ہے۔ اس کی ایک وجہ مسلمانوں کی قرآن مجید سے محبت ہے۔ رضا امیری مقدم نے کہا پاکستان اور ایران مشترکہ ثقافت حامل ہیں۔ دونوں ممالک ایسے پروگرام کا انقعاد کریں تاکہ ہنر مند لوگ ثقافت سے روشنائی حاصل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں