پی او ایس رسیدیں جاری نہ کرنے پر 2 بیکریز سیل، 5 لاکھ جرمانہ

پی او ایس رسیدیں جاری نہ کرنے پر 2 بیکریز سیل، 5 لاکھ جرمانہ

راولپنڈی(اے پی پی)چیف کمشنر ریجنل ٹیکس راولپنڈی تہمینہ عامر کی ہدایت پر شہر کے مختلف تجارتی مراکز میں پی او ایس رسیدیں جاری نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ہفتہ کو ریجنل ٹیکس ریونیو کے ا سسٹنٹ کمشنر محمد حمزہ نذیر اور وسیم اﷲ خٹک نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ شہر کی دو معروف بیکریوں پر چھاپہ مار کارروائی کی اور پی او ایس رسیدیں جاری نہ کرنے پر انہیں سربمہر کیا اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد حمزہ نذیر نے بتایا کہ کارروا ئی راولپنڈی کینٹ کے علاقہ عابد مجید روڈ اور سکیم تھری میں کی گئی جس کا مقصد کاروباری مراکز میں ٹیکس کے نظام کو شفاف بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں