اوکاڑہ کے نواح میں زمیندار دیرینہ دشمنی پر قتل

اوکاڑہ کے نواح میں زمیندار دیرینہ دشمنی پر قتل

اوکاڑہ(خبرنگار)دیرینہ دشمنی پر زمیندار کو قتل کر دیا گیا۔ چک نمبر 40 تھری آر کا رہائشی زمیندار ملک اکرام اﷲاپنی اراضی پرچکر لگا کر گائوں واپس آرہا تھا کہ راستے میں مخالفین اظہر حیات، سرفراز عرف سونی وغیرہ نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

 اطلاع پر پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ موقع پر پہنچ گئی اورلا ش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ،ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مقتول کو2012 میں 2 بھائیوں کے قتل کے الزام میں تھانہ نور شاہ میں درج مقدمہ پر مقامی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا تھا۔ سزا کیخلاف اپیل پر ہائیکورٹ نے اسے بری کر دیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں