پاکستان کیساتھ تعلقات مستحکم بنانے کے خواہاں ،سفیر روانڈا

پاکستان کیساتھ تعلقات مستحکم بنانے کے خواہاں ،سفیر روانڈا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں روانڈا کی سفیر فاتو ہیریمانا نے کہا ہے کہپاکستان کیساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے خواہاں ہیں۔۔

 صحت کے شعبے اور صحت عامہ میں روانڈا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون ناگزیر ہے، اس شعبے میں باہمی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ پاکستان اور روانڈا کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے جس کیلئے دونوں جانب سے نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے، روانڈا اور پاکستان 62سال پر محیط دیرینہ تعلقات کے ساتھ، تجارت، صحت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں فعال طور پر تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روانڈا 2035تک ایک درمیانی آمدنی والا ملک اور 2050تک اعلیٰ آمدنی والا ملک بننے کی خواہش رکھتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں