ایف بی آر کے زیر اہتمام سپیریئر کالج میں ٹیکس آگاہی سیشن کا انعقاد

ایف بی آر کے زیر اہتمام سپیریئر کالج میں ٹیکس آگاہی سیشن کا انعقاد

اسلام آ باد ( دنیا رپور ٹ ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے شعبہ ٹیکس پیئرز سروسز نے سپیریئر کالج اسلام آباد میں ’’پاکستان میں ٹیکس کلچر‘‘ کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن منعقد کیا ۔۔۔

جس میں کالج کے پرنسپل ندیم احمد، وائس پرنسپل شہلا سعید ،ڈائریکٹر یاسر اعوان و دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبا نے شرکت کی۔سیکنڈ سیکرٹری (ٹیکس ایجوکیشن) ظفر اقبال خان نے پاکستان کے موجودہ ٹیکس نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے محصولات کے نظام کی شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے انکم ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کرانے پر زور دیا اور طلبا سے درخواست کی کہ وہ اپنے علاقوں میں ٹیکس ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی پھیلا کر ’’ٹیکس ایمبیسڈر‘‘ بنیں۔ شرکا نے ایف بی آر ٹیم سے سوالات پوچھے اور مزید معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر سپیریئر کالج اسلام آباد کے پرنسپل ندیم احمد کو ایف بی آر کی طرف سے سووینئر پیش کیا گیا جبکہ کالج کے پرنسپل نے بھی ایف بی آر ٹیم کو کالج کی شیلڈ پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں