مستحقین کی زندگیوں میں بہتری لانا ترجیح، چیئر پر سن بی آ ئی ایس پی

مستحقین کی زندگیوں میں بہتری لانا ترجیح، چیئر پر سن بی آ ئی ایس پی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں اپنے دورہ لندن کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے دوران سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ لندن میں مختلف سٹیک ہولڈرز کیساتھ کی جانے والی اہم ملاقاتوں کا بنیادی مقصد بی آئی ایس پی مستحقین کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے حکمت عملی اور باہمی تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ مستحقین کی زندگیوں میں بہتری لانا ہماری اولین ترجیح ہے ، ایل ایل ایف اور بی ایم جی ایف نے بی آئی ایس پی کے ساتھ سکل ٹریننگ کے اقدامات پر شراکت میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ بی آئی ایس پی کے سینئر حکام ایل ایل ایف، بی ایم جی ایف اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ (آئی ایف اے ڈی) کے ساتھ ممکنہ تعاون کے بارے میں پلان تیار کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں