خواتین پرتشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار

خواتین پرتشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ سوشیالوجی اینڈ کرمینالوجی کے زیر اہتمام خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

پروفیسر ڈاکٹر غلام یاسین نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا نہ صرف تعلیم فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے بلکہ مساوات اور انصاف کی قدروں کو فروغ دینے کے لیے بھی کوشاں ہے ،قیصرا اسماعیل نے خواتین کے معاشی استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام خواتین کو خود مختار بناتا ہے اور تشدد کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، خواتین کے حقوق کی حفاظت کے لیے اجتماعی اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔مس سمیعہ نے دفاتر میں خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے ادارے کی کارکردگی اور موجودہ قوانین پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ ایڈووکیٹ محمد نعیم نے خواتین پر ہونے والے تشدد کے قانونی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عوام کو خواتین کے حقوق کے قوانین سے آگاہی دینے اور قانونی وسائل کے بہتر استعمال کی ضرورت ہے ۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے اور ایک مساوی و انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنے کردار ادا کرنے کے عزم کا آعادہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں