بلو خیل روڈ انڈر پاس کی موٹر یں چلا کر نکاسی آب کا معائنہ

 بلو خیل روڈ انڈر پاس کی موٹر یں چلا کر نکاسی آب کا معائنہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا بلو خیل روڈ انڈر پاس کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے انڈر پاس کے بارشی پانی کی نکا سی کے سلسلہ میں مکمل ہو نیوالی سکیم کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انھوں نے تجرباتی بنیادوں پر انڈر پاس میں موجود پانی کو اپنی نگرانی میں موٹروں کے ذریعے لفٹ کر وا کر پانی کی نکا سی کے عمل کا معائنہ اور مشینری سمیت تمام تعمیراتی کاموں کا جائزلیا۔اس موقع پر ایکسئن پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ شعیب ضیاء ہا شمی اور ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب خان بھی مو جود تھے ۔ ایکسئین پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ انڈر پاس سے پا نی کی نکاسی کیلئے چار عدد کنویں تیار کئے گئے ہیں جن میں سے تین کنوؤں میں انڈر پاس کا بارشی پانی کشش ثقل کے ذریعے جمع ہو گا اور پھر اسے موٹروں کی مدد سے وہاں سے لفٹ کر کے تھل کینال میں ڈسپوز آف کر دیا جا ئے گا جس سے انڈر پاس میں بارشی کا پانی جمع نہیں ہو سکے گا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میانوالی کے شہری عرصہ دراز سے انڈر پاس کے پانی کی نکاسی کی وجہ سے تکلیف کا شکار تھے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور شہریوں کے تعاؤن سے اس مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کر دیا گیا ہے ۔ انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی اس فلاحی منصوبہ کی دیکھ بھال کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں