سول ڈیفنس کے زیر اہتمام 3روزہ تربیتی ورکشاپ
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سول ڈیفنس آفیسر فرحت عباس نے کہا ہے کہ شہری دفاع کی تربیت زمانہ امن میں بھی ضروری ہے ۔۔۔
ہمیں کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے خود کو تیار رکھنا چاہئے ،نجی یونیورسٹی میں 3روزہ تربیتی ورکشاپ میں طالبا ت اور یونیورسٹی کی انتظامیہ نے جس طرح دلچسپی کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے ، امید ہے کہ یہ3روزہ تربیتی ورکشاپ سے کئی رضا کار کام کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کریں گے ، 100سے زائد طالبات نے تربیتی ورکشاپ میں حصہ لیا،سول ڈیفنس کی تربیت ہر شہری کے لیے انتہائی ضروری ہے اور سکول کالج اور یونیورسٹی لیول پر اس کی پریکٹیکل ٹریننگ پر انتہائی مسرت ہوئی، اس پریکٹیکل ٹریننگ کو مزید تعلیمی اداروں تک بھی پھیلایا جائے گا ،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے یونیورسٹی گوجرانوالہ میں تنظیم شہری دفاع کی طرف سے تین روزہ ٹریننگ کورس کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔،چیف وارڈن صاحبزادہ سجادمسعود چشتی ،ایڈیشنل چیف وارڈن میاں اکرام نے کہا کہ ہمارا مقصد گوجرانوالہ کے ہر گھر میں ایک فسٹ ایڈر کی موجودگی کو یقینی بنانا ہے ۔تربیتی ورکشاپ میں حصہ لینے والی طالبات میں شیلڈز اور سر ٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔