سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور، جیل سے رہا
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے، مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو ضمانت منظور ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔۔۔
مطیع اللہ جان کو اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس دوران مطیع اللہ جان کے جوڈیشل ریمانڈ پربھیجنے کا پراسیس عدالت نے مکمل کیا۔ عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کرلی۔ضمانت منظوری کے بعد سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو رہا کردیا گیا۔