بڑھتی آبادی کے پیش نظر پالیسیوں کی تشکیل کیلئے ’’نیپس ‘‘ کا ا جلاس

بڑھتی آبادی کے پیش نظر پالیسیوں کی تشکیل کیلئے ’’نیپس ‘‘ کا ا جلاس

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)مردم شماری برائے 2023 کی بنیاد پر پاپولیشن پروجیکشن کے معاملے پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن سٹڈیز ( نیپس) کے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا اجلاس گزشتہ روز بھوربن میں ہوا جس کا اہتمام یو این ایف پی اے کے تعاون سے کیا گیا تھا ۔۔۔

اجلاس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیپس مسز ثمینہ اے حسن اور وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کی چیف پاپولیشن آفیسر ڈاکٹر سبینا درانی نے مشترکہ طور پر کی ، ڈائریکٹر نپس ربیعہ ظفر ،ڈی جی ہیلتھ شبانہ سلیم کے علاوہ ملک کے نامور ڈیموگرافرز اور صوبائی شماریاتی اداروں اور صوبوں کے منصوبہ بندی و ترقیات کے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس کا مقصد ملک کی 2023 کی مردم شماری کے نتائج کے تناظر میں 2050 تک کی ممکنہ آبادی کے اعدادوشمار کا جائزہ لینا اور بڑھتی ہوئی آبادی کے حساب سے مستقبل کی پالیسیوں کی تشکیل میں حکومت کی رہنمائی کرنا تھا ۔ ای ڈی نپس ثمینہ اے حسن نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر بروقت منصوبہ بندی ملکی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں