اسلامی یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے کانفرنس اختتام پذیر
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں فیکلٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اور ایڈماس یونیورسٹی کے اشتراک سے اعلیٰ تعلیم میں معیار اور جدت کے موضوع پر کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔
شرکا نے تعلیمی اداروں کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز بشمول مصنوعی ذہانت اور ای لرننگ پلیٹ فارمز کو مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا، کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی اداروں کے تقریباً 300 شرکا موجود تھے۔ اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، کانفرنس کی کنوینر ڈاکٹر فوزیہ اجمل، ڈاکٹر اظہر محمود، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر نے خطاب کیا۔