تاجر دشمن پا لیسیاں معیشت کی زبوں حالی کا سبب ، کاشف چودھری
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کی تاجر دشمن پالیسیوں کی وجہ سے معیشت زبوں حالی کا شکار اور صنعتیں اور کارخانے بند ہو رہے ہیں۔۔۔
کاروبار کرنے کیلئے 125 ریگولیٹری باڈیز کی وجہ سے بہت مسائل درپیش ہیں، اگر آج تاجر اور صنعت کار ٹیکس دینا بند کر دیں تو ریاست کا نظام بند ہو جا ئے ، حکومت تاجر دشمن نہیں بلکہ تاجر دوست پالیسیاں بنا ئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا سٹاک ایکسچینج اوپر جا رہی ہے تو مہنگا ئی کیو ں کم نہیں ہو رہی ۔