ایل پی جی کی غیر قانونی فلنگ پر 2 دکانیں سیل، 3 افراد گرفتار

ایل پی جی کی غیر قانونی فلنگ پر 2 دکانیں سیل، 3 افراد گرفتار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)غیر قانونی ایل پی جی پوائنٹس کے خلاف کارروائیوں کے دوران اسسٹنٹ کمشنر صد ر نے گزشتہ روز 2 دکانیں سیل کر دیں۔۔۔

 جبکہ 3 افراد گرفتار کر لئے، غیر قانونی ایل پی جی فلنگ پر ایک گاڑی بھی تھانے میں بند کر دی گئی، کارروائی 26 نمبر پوائنٹ سری نگر ہائی وے موڑ پر کی گئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں