مردان میں ٹریفک حادثات کے دوران 2افراد شدید زخمی

مردان میں ٹریفک حادثات  کے دوران  2افراد شدید زخمی

مردان ( نمائندہ دنیا ) مردان میں ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

 تخت بھائی جوڈیشل کمپلیکس کے قریب کیری ڈبہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ایم ایم سی منتقل کر دیا گیا ۔ ایک زخمی کی شناخت واحد ولد سلطان کے نام سے ہو ئی ۔ ادھر کاٹلنگ کے علاقے میاں خان میں ٹرالی گرنے سے عبدالہادی نامی شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں