ماموں کو آگ لگاکر مارنے والا گرفتار
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) اکوڑہ پولیس نے ماموں کی جھونپڑی کو آگ لگاکر اسے مارنے والے بھانجے کو گرفتار کرلیا۔۔۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز عامر آباد میں ایک جھونپڑی کو آگ لگی جس کے نتیجہ میں بزرگ شہری نیک محمد جھلس کر جاںبحق ہوگیا ،پولیس نے قاتل صابر کو گرفتار کرلیا۔