بینک آف خیبر اور پشاور جنرل ہسپتال میں تعاون کا معا ہدہ
اسلام آ باد ( دنیارپورٹ ) بینک آف خیبر نے پشاور جنرل ہسپتال کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کیا جس پر دستخط عبداللہ غفار گروپ ہیڈ بینک آف خیبر اور خورشید احمد ڈائریکٹر پشاور جنرل ہسپتال نے کئے ۔
اس موقع پر حسن رضا، ایم ڈی/سی ای اوبینک آف خیبر اور دونوں اداروں کے سینئر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ معاہدے کے تحت پشاور جنرل ہسپتال کے ملازمین کو اسلامک کنزیومر فنانس کی مختلف پراڈکٹس اور سہولیات ترجیحی اور خصوصی طور دستیاب ہوں گی جن میں مکان، گاڑی، موٹر سائیکل اور ذاتی ضروریات کے لیے مالی سہولیات شامل ہیں۔