16دسمبر سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا، سر دار عتیق

16دسمبر سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا، سر دار عتیق

مظفرآباد/راولپنڈی(این این آئی)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ 16دسمبر 2014 کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔۔

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا معصوم ہیروز کی قربانیوں سے ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ آپس کے باہمی اختلافات کو بھلا کر دہشت گردی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کیلئے مل جل کر کوششیں کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں