بے نظیر ہنرمند پروگرام، مستحق افراد کو بااختیار بنایا جائیگا، حکام

بے نظیر ہنرمند پروگرام، مستحق افراد کو بااختیار بنایا جائیگا، حکام

اسلام آباد (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیراہتمام جلد ہی بے نظیر ہنر مند پروگرام شروع کرکے معاشرے کے پسماندہ طبقات کو بااختیار بنایا جائے گا۔ بی آئی ایس پی حکام نے کہا ہے۔۔

 کہ اس اقدام کے پائلٹ مرحلے میں تقریباً 40نیم ہنرمند افراد کو بین الاقوامی معیار کی مہارت کی تربیت دی جائے گی، پروگرام کا مقصد غریب افراد کو اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنا اور بیرون ملک ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کی مستقبل میں وسعت کی توقع ہے اور بہت سے افراد کو اپنی معاش کو بہتر بنانے اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے ہنر فراہم کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں