محکمہ صحت نے انسدادڈینگی کے بہترین اقدامات کیے ،عمران نذیر
راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار )صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیر نے ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ہمراہ انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں صوبائی وزیرصحت کو رواں برس انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ رواں برس محکمہ صحت نے بہترین انسداد ڈینگی اقدامات کیے ۔انسداد ڈینگی اقدامات کو کامیاب بنانے میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا کردار قابل ستائش ہے ۔ اگلے سال ڈینگی کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جامع حکمت عملی درکار ہوگی۔ محکمہ صحت کے افسران اور اہلکاروں کو انسداد ڈینگی اقدامات کو کامیاب بنانے پر تعریفی اسناد دیں گے ۔