پاکستان میں فضا ئی معیار کا بحران تشویشناک ، پی آئی پی آرآئی

پاکستان میں فضا ئی معیار کا بحران تشویشناک ، پی آئی پی آرآئی

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )پاکستان انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ پالیسی امپیکٹ(پی آئی پی آرآئی ) کے صدر نادر ممتاز نے کہا ہے کہ پاکستان میں فضائی معیار کا بحران تشویشناک ہے ،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے ۔۔۔

 سموگ کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ، فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لئے جامع تخفیف کی حکمت عملی کی فوری ضرورت ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارارشد عباسی، آگسٹین گل اور خالد مصطفے ٰ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے قابل تجدید توانائی کو بہتر بنانے کیلئے ایک منصوبہ شروع کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں