کرسمس پر گرجا گھروں کو مکمل سکیورٹی دینگے ، ایس ایس پی آ پریشنز

کرسمس پر گرجا گھروں کو مکمل سکیورٹی دینگے ، ایس ایس پی آ پریشنز

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد محمد ارسلان شاہزیب نے کرسمس کی سکیور ٹی کے حوالے سے مسیحی کمیو نٹی کے وفد سے ملاقات کی۔۔۔

 اس موقع پر ڈی ایس پی سکیورٹی کے علاوہ مسیحی کمیونٹی کے پا سٹر الا ئنس اینشی ایٹو چیئر مین ملک کامران نا ز، انیق پر ویز، جنر ل سیکرٹر ی یشوع مسیح، شاہد کھوکھر، ممبر ایڈوائزری بو ر ڈ بشپ فرخ جا وید اور بشپ ویرم مسیح بھی موجود تھے ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز نے کہا کہ کرسمس پر گرجا گھروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جا ئیگی ،ملاقات کا مقصد مسیحی کمیونٹی کو یہ احساس دلانا ہے کہ اسلام آباد پولیس ان کی سکیورٹی کے لئے ہمہ وقت موجود ہے ، وفد نے مسائل سننے اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقینی دہانی پر ایس ایس پی کا شکریہ ادا کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں