وفاقی تعلیمی بورڈکے اہتمام سائنسی نمائش کے مقا بلوں کا انعقاد

وفاقی تعلیمی بورڈکے اہتمام سائنسی نمائش کے مقا بلوں کا انعقاد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے سوموار کو سائنسی نمائش کے مقا بلوں کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 مقابلوں میں انٹر میڈیٹ کی سطح پر طلبا و طالبات نے بھر پور حصہ لیا اور فزکس ، کیمسٹری ، بیالوجی ، کمپوٹر سائنس اور ریاضی سے متعلق اپنی معلومات اور صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے نمائشی سٹالز بھی لگائے ۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک، ڈائریکٹر ریسرچ مرزا علی اور ڈائریکٹر رجسٹریشن فاطمہ طاہرہ نے مختلف سٹالوں کا دورہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں