مہنگا ئی ،لوٹ مار سے نوجوان مایوس ہو چکے ، جماعت اسلامی راولپنڈی
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ عوام پر مہنگائی کے بوجھ اور حکمرانوں کی عیاشیوں و لوٹ مار نے نوجوانوں میں مایوسی پیدا کر دی ہے ۔
نوجوان شدید متنفر ہو کر ملک سے باہر بھاگ ر ہے ہیں ۔یونان کے ساحلوں پر پاکستانی نوجوانوں کا ڈوبنا کسی سانحہ سے کم نہیں لیکن حکومت محض بیان بازی پر اکتفا کر رہی ہے ۔ مقتدر حلقوں کو سوچنا ہوگا کہ کب تک فارم 47 کی مدد سے نااہل اور نالائق حکمرانوں کو قوم پر مسلط کرتے ر ہیں گے ۔