نیشنل ڈیجیٹل کمیشن بل تیار،جلد ڈیجیٹل اتھارٹی بنے گی، شزہ فاطمہ

نیشنل ڈیجیٹل کمیشن بل تیار،جلد ڈیجیٹل اتھارٹی بنے گی، شزہ فاطمہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزیر مملکت برائے آ ئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیجیٹل کمیشن کا بل تیار کیا ہے جس کے تحت جلد ڈیجیٹل اتھارٹی بنے گی جبکہ ایک ڈیجیٹلائزیشن پالیسی بھی بنائی جائے گی۔۔۔

 سائبر سکیور ٹی کے حوالے سے ساڑھے چھ ہزار نوجوانوں کو متعارف کروایا گیا ہے ، جس سے آئی ٹی اور سائبر سکیورٹی شعبہ میں بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اگنائٹ کے تعاون سے سائبر سکیور ٹی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثنا اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ نے اپنے چوتھے ڈیجیٹل پاکستان سائبرسکیور ٹی ہیکا تھون 2024 کا اختتام اسلام آباد میں ایک شاندار تقریب تقسیمِ ایوارڈ سے کیا۔ مہمان خصوصی شزہ فاطمہ خواجہ نے جیتنے والی ٹیموں کو بہترین کارکردگی پر انعامات دئیے ۔ فاتحین کو دو گروپس میں انعامات دیئے گئے ۔ کیپچر دی فلیگ /ریڈ ٹیمنگ اور بلیو ٹیمنگ /ریڈ ٹیمنگ کیٹیگری میں دوسری رنر اپ ٹیم \\\"سوڈورز\\\" نے 0.75 ملین روپے کا کیش ایوارڈ حاصل کیا، پہلی رنر اپ ٹیم \\\"سائیکو تھراپسٹ\\\" جیتنے والی PKR 1 ملین کا کیش ایوارڈ اور فاتح ٹیم \\\"ایئر اوور فلو\\\" نے حاصل کیا۔ PKR 1.5 ملین کا انعام بلیو ٹیمنگ کیٹیگری میں دوسری رنر اپ ٹیم \\\"ریوولٹ\\\" نے 0.75 ملین روپے کا کیش ایوارڈ حاصل کیا، پہلی رنر اپ ٹیم \\\"M4lware\\\" جیتنے والی PKR 1 ملین کا کیش ایوارڈ اور فاتح ٹیم \\\"ایئر اوور فلو\\\" نے 1.5 ملین روپے حاصل کیا۔ دیگر ایوارڈز میں PKR 9 ملین کے انٹرنیشنل ٹریننگ کوپن اور PKR 18 ملین مالیت کے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے سپانسر شپ شامل ہیں،اگنائٹ کے سی ای او عدیل اعزاز شیخ نے ڈیجیٹل پاکستان سائبر سکیورٹی ہیکاتھون پر روشنی ڈا لی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں