سانحہ اے پی ایس برسی، ایکس سروس مین نے شمعیں روشن کیں

سانحہ اے پی ایس برسی، ایکس سروس مین نے شمعیں روشن کیں

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے سانحہ اے پی ایس کے دس سال مکمل ہونے پر شہید ہونے والے بچوں اور دیگر کی یاد میں راولپنڈی پریس کلب کے باہر شمعیں روشن کیں ۔

تقریب میں سیکرٹری جنرل پیس (ر)کموڈور ارشد محمود خان، میجر (ر) ناصر خان سیکرٹری پیس راولپنڈی، آفس سیکرٹری خالد محمود قاضی کے علاوہ چیف آرگنائزر ملک عزیز احمد اعوان نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے 16دسمبر 2014 کو جوکچھ کیا وہ سب ہمارے دلوں پر نقش ہے ،دہشت گردوں نے 144 بچوں سمیت 147 معصوم اور نہتے لوگوں کو انتہائی بے دردی سے قتل کر کے ظلم کی انتہا کی ،اس سانحہ نے ہمیں دہشتگردی کے خلاف بحیثیت قوم متحد کیاہے ، عہد کرتے ہیں کہ ان کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، اس موقع پر شہدا کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں