راولپنڈی ،درجنوں غیرقانونی عمارات مسمار، 20 سربمہر
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ہائی کورٹ روڈ راولپنڈی سے کار چوک تک تجاوزات ختم ، درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار جبکہ 20 کمرشل عمارتوں کو سر بمہر کر دیا گیا ہے ۔
کارروائی ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایات پر کی گئی ۔ آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ بشمول ڈائریکٹر لینڈ آر ڈی اے غضنفر علی اعوان، بلڈنگ انسپکٹر محمد بلال، بلڈنگ سرویئر ملک عامر محمود اور آر ڈی اے کے دیگر افسران سمیت اولڈ ایئرپورٹ تھانہ کی پولیس کے تعاون سے آپریشن کیا گیا۔ عوام نے بڑھتی ہوئی تجاوزات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا ۔