مستحقین کو ٹریننگ کیلئے صنعتی شعبہ سے منسلک کرنا ضروری ، روبینہ خالد
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ صوفیہ شکیل نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق گھرانوں کے افراد کی مارکیٹ کے رجحان کے مطابق سکل ٹریننگ اور پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روبینہ خالد نے کہا کہ مستحق افراد کو مختلف شعبہ جات میں ٹریننگ اور انہیں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پاکستان کے صنعتی شعبہ سے منسلک کرنا ضروری ہے ۔ ہم مستحق افراد کی سکل ٹریننگ کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا ایک مخصوص ورکنگ گروپ تشکیل دے رہے ہیں ، بی آئی ایس پی اور اے ڈی بی کی ٹیمیں پاکستان کے سٹیٹ آف د ی آرٹ تربیتی اداروں کا دورہ کریں اور تمام سٹیک ہولڈرز پر مشتمل گول میز کانفرنس کا انعقاد کریں۔