نیوٹیک بورڈ:عالمی روزگار کی ضمانت کے ساتھ نئے پروگرامز کی منظوری
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن بورڈ میٹنگ، اہم پالیسی اقدامات کی منظوری دی گئی۔
چیئرپرسن گلمینہ بلال احمد کی زیر صدارت جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں عالمی ضروریات کے مطابق 50 ہزار نوجوانوں کی تربیت، 10ہزار ہنرمند کارکنوں کو تربیت دے کر جی سی سی ممالک، یورپ میں روزگار کی ضمانت، ضم اضلاع کے 500 نوجوانوں کیلئے ہنر مند تربیت، 500 نرسوں کی این سی ایل ای ایکس تیاری کیلئے تربیت، جدید ٹیکنالوجی کی مہارتوں کیلئے 1500 افراد کا بلینڈڈ لرننگ پروگرام شامل ہے۔