تمباکو سیکٹر پر ٹیکس میں اضافہ غیر قانونی تجارت کو فروغ دیگا

تمباکو سیکٹر پر ٹیکس میں اضافہ غیر قانونی تجارت کو فروغ دیگا

اسلام آباد (دنیارپورٹ) فیئر ٹریڈ ان ٹوبیکو کے چیئرمین محمد امین ورک نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جن میں تمباکو مصنوعات پر ایکسائز ٹیکس بڑھانے کے منصوبے کی بات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات ٹیکس ادا کرنے والے قانونی تمباکو کے کاروبار کو نقصان پہنچائیں گے اور غیر قانونی تجارت کو فروغ دیں گے۔ حکومت کو پہلے ہی ٹیکس ادا کرنے والے قانونی تمباکو سیکٹر پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کام کرنے والی غیر قانونی سگریٹ فیکٹریوں پر موجودہ ٹیکس قوانین کو نافذ کرے۔ ٹیکس ادا کرنے والے برانڈز پر ٹیکس بڑھانے سے سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی نہیں ہوتی، بلکہ یہ صارفین کو سستے، غیر قانونی طور پر فروخت ہونے والے برانڈز کی طرف دھکیلتی ہے، انہوںنے کہا تقریباً 300مقامی تمباکو برانڈز میں سے صرف 15برانڈز ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تمباکو سیکٹر میں متوازن اصلاحات معیشت کے استحکام، غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے اور منصفانہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے ناگزیر ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں