سیدہ فاطمۃ الزہراؓ کی سیرت مشعلِ راہ ہے، شیعہ علما کو نسل
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے ۔۔
کہ سیدہ پاک حضرت فاطمۃ الز ہراؓ کی سیرت موجودہ دور کی مشکلات کے حل کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ ان کا خیالات اظہار انہوںنے خاتوں جنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے نہ صرف مظلومینِ غزہ کی حالت زار پر روشنی ڈالی بلکہ پاراچنار کی موجودہ صورتحال کا بھی ذکر کیا او کہا پارہ چنار میں امن کے قیام کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، یہ وقت جذباتی نعروں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنے کا ہے، وہاں کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا، اسی طرح غزہ، لبنان اور شام کے مظلوم مسلمانوں پر صیہو نی مظالم کا سلسلہ اس وقت رک سکتا ہے جب پورا عالم اسلام ملکر اس خونخوار درندے کو لگام ڈالے گا۔