وزیر دفاع کا سلطان محمود غزنوی بارے بیان ناقابل برداشت ، مرکزی مسلم لیگ

 وزیر دفاع کا سلطان محمود غزنوی بارے  بیان ناقابل برداشت ، مرکزی مسلم لیگ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا سلطان محمود غزنوی کے بارے میں ہتک آمیز بیان ناقابل برداشت ہے ۔

مسلمانوں کے تاریخی ہیرو کے حوالے سے سطحی گفتگو سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ، خواجہ آصف پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے صدر شہباز راجپوت، جنرل سیکرٹری مبین صدیقی، رانا عبد الستار، اصغر بٹ و دیگر رہنماؤں نے ہنگامی اجلاس کے بعد مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ایٹمی پروگرام میں شامل غزنوی میزائل پاکستانیوں کی سلطان محمود غزنوی سے عقیدت اور محبت کا واضح ثبوت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں