آئی پی ایس کی کتاب ’’بریجنگ ہورائزنز‘‘ کی تقریب رونمائی

آئی پی ایس کی کتاب ’’بریجنگ ہورائزنز‘‘ کی تقریب رونمائی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز (آئی پی ایس) اسلام آباد کی شائع کردہ کتاب ’’بریجنگ ہورائزنز: پاکستان اور وسطی ایشیا کے درمیان روابط کا معمہ‘‘ کی تقریب رونمائی گزشتہ روز وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ہوئی۔۔

مہمان خصوصی ازبکستان میں پاکستان کے سابق سفیر ریاض حسین بخاری تھے جبکہ تقریب سے چیئرمین گیلپ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی، چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن، نائب چیئرمین آئی پی ایس سابق سفیر سید ابرار حسین، وفاقی اردو یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر احشام الحق اور یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی سربراہ ڈاکٹر عظمیٰ سراج نے خطاب کیا۔ تقریب میں سکالرز، سفارتکاروں، پالیسی سازوں اور طلبا  کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے علاقائی تجارت کے اہم کردار، پائیدار ثقافتی اور تاریخی بندھنوں اور کثیر جہتی رابطوں کیلئے پاکستان کے سٹرٹیجک محل وقوع پر روشنی ڈالی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں