بجلی، پٹرول قیمتیں کم کی جائیں، امیر جماعت اسلامی راولپنڈی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے، عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔۔
انہیں لولی پاپ نہیں، حق چاہئے، حکومت مہنگائی کم نہیں کر سکتی تو ٹیکس بھی وصول نہ کرے، ظلم کی انتہا ہے کہ ایک طرف غریب عوام پر ٹیکسز کا بوجھ ڈالا جاتا ہے تو دوسری طرف اشرافیہ اپنی عیاشیوں میں کمی کیلئے تیار نہیں، 900فیصد سے زیادہ ممبران صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ شرمناک ہے۔