پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما کا دورہ آغوش آرفن کیئر ہوم
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما زیبا بتول نے تحریک منہاج القرآن کے ذیلی ادار ے آغوش آرفن کیئر ہوم کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔
ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے زیبا بتول کا استقبال کیا اور آغوش آرفن کئیر ہوم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ زیبا بتول نے اس موقع پر آغوش میں موجود سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ادارے کی خدمات کو بے حد سراہا اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو خراج تحسین پیش کیا۔