5بائیک لفٹرز گرفتار، دس مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

5بائیک لفٹرز گرفتار، دس مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے 5بائیک لفٹرز کو گرفتار کرکے 10مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیے۔

مورگاہ پولیس نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 2مسروقہ موٹرسائیکل، چھینی گئی رقم 17ہزار روپے اور موبائل فون برآمد کر لیے، گرفتار ملزمان میں سرغنہ نعمت عرف موٹو اور آیان شامل ہیں۔ ادھر آر اے بازار پولیس نے دو بائیک لفٹرز کو گرفتار کر کے 4مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لئے، ملزمان میں افضل اور ارشد شامل ہیں۔ پیرودہائی پولیس نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم محمد علی کو گرفتار کر کے 4مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں