ناجائز اسلحہ رکھنے و منشیات فروشی پر 10ملزم زیرحراست

ناجائز اسلحہ رکھنے و منشیات فروشی پر 10ملزم زیرحراست

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پو لیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے، منشیات فروشی پر 10ملزم گرفتار کر لیے۔ مندرہ پولیس نے حسنین سے رائفل 12بور معہ ایمونیشن، حسن سے پستول، ایئرپورٹ پولیس نے مظہر سے پستول برآمد کیا۔

سول لائنز پولیس نے سمیع اللہ سے 1کلو 800گرام چرس، شہزاد سے 1کلو 560گرام چرس، گوجرخان پولیس نے عاطف سے 620گرام چرس، دھمیال پولیس نے دانش سے 520گرام چرس برآمد کی۔ سول لائنز پولیس نے شاہ ویز سے 20لٹر شراب، قاسم سے 15لٹر، ٹیکسلا پولیس نے عامر سے 20لٹر شراب برآمد کی۔ تمام مقدمات درج کر لیے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں