اسلامی یونیورسٹی بورڈ آف ٹرسٹیز:سٹرٹیجک پلان کی منظوری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا 16واں اجلاس جامعہ امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی ریاض میں ہوا۔۔۔
گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد سمیت دیگر اہم امور زیربحث آئے، بورڈ نے جامعہ کے آئندہ 5سال کیلئے سٹرٹیجک پلان کی بھی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت پرو چانسلر، جامعہ امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احمد بن سالم العامری نے کی، منظور کیے گئے سٹرٹیجک پلان میں تعلیمی ترقی، تحقیقی پروگراموں کی توسیع، ترقیاتی منصوبے اور مستقبل کی حکمت عملی شامل ہے۔