یونیورسٹی آف واہ میں انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ آگاہی سیشن، پریذنٹیشن دی گئی

یونیورسٹی آف واہ میں انکم ٹیکس ریٹرن  فائلنگ آگاہی سیشن، پریذنٹیشن دی گئی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے شعبہ ٹیکس پیئرز سروسز ونگ نے یونیورسٹی آف واہ میں انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ کے موضوع پر آگاہی سیشن منعقد کیا اور ٹیکس معاملات پر پریذنٹیشن دی۔

سیکنڈ سیکرٹری (ٹیکس ایجوکیشن) نے ریونیو سسٹم کی شفافیت اور کارکردگی بڑھانے کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ اپنے علاقہ میں ٹیکس کی ذمہ داریوں کی آگاہی پھیلا کر ٹیکس ایمبیسڈر بنیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں